Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کوعبرتناک شکست ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

قومی نیوز جمعه 06  ستمبر 2019
بھارت کوعبرتناک شکست ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکا (ویب ڈیسک)بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور اس کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف گولڈ بلکہ سلور میڈل پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :
وسیم اکرم کی اہلیہ کی نشاندہی پر سی ویوکی صفائی

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد بلال نے روایتی حریف بھارت کے سندیپ گلاٹی کو بے بس کردیا اور یکطرفہ طور پر 6 صفر سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو 4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں اپنے نیپالی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک مگر کو 1-5 سے ہرایا، جب کہ دوسرے کواٹر میچ میں محمد بلال نے نیپال ہی کے اے ایم شری سیٹھا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔

(888 بار دیکھا گیا)

تبصرے