Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان نے اپاچی ہیلی کاپٹر کا بھی توڑ نکال لیا

قومی نیوز جمعه 06  ستمبر 2019
پاکستان نے اپاچی ہیلی کاپٹر کا بھی توڑ نکال لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مقابلہ جاری ہے ایٹم بم ، ایٹمی میزائل ، جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر خریدنے ، ٹینکوں اور توپوں کا مقابلہ، کاش یہ مقابلہ غربت کے خاتمے کا ہوتا، تعلیم کے فروغ کا ہوتا، زندگی کو بہتر بنانے کا ہوتا، روشنیوں کو پھیلانے کا ہوتا، مگر کیا کریں۔ دشمن ایسا ہے کہ چین ہی نہیں آ تا۔

تین چار جنگیں ہو چکی ہیں مگر ا±س کا دل نہیں بھر رہا۔ اب پھر پٹھان کوٹ میں جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹر لا کھڑے کیے ہیں۔ ہاں پھر کسی آ پریشن کی تیاری ہے۔ ایسی آ گ سے کھیلنا چاہ رہا ہے جو نہ صرف سارے برصغیر کو بھسم کر سکتی ہے بلکہ دنیا کی تباہی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

غصہ نہیں جا رہا کہ فروری میں دو بھارتی مگ 21پاکستانی ایئر فورس نے کیوں گرا لیے۔ بھارتی فضائیہ نے الزام ٹیکنالوجی پر دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم سے کہا تھا کہ اس طرح آ پریشنز کے لئے اپاچی ہیلی کاپٹرز انتہائی ضروری ہیں۔

ہم نے یہ ہیلی کاپٹرز 2015ءمیں امریکہ سے خریدے تھے مگر ابھی تک ملے نہیں۔ سو نریندر مودی نے اگلا آ پریشن اپاچی ہیلی کاپٹرز کی آ مد تک منسوخ کر دیا۔ امریکی حکومت پر دباﺅ ڈالا کہ ہمیں فوری طور پر اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :
آخری گولی ،آخری سپاہی، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

پاک فضائیہ میرا طیارہ بھی گراچکی، انڈین ایئرچیف کا اعتراف

2015ءمیں بائیس ہیلی کاپٹرز کا سودا ہوا تھا جس میں سے 8بھارت کو دیدئیے گئے، باقی اگلے سال دئیے جائیں گے۔اپاچی کے مقابلے میں چین نے ڈبلیو زیڈ-10اٹیک ہیلی کاپٹر بنایا ہے۔ یہ چار ہیلی کاپٹر چین کی طرف سے تین سال پہلے پاکستان کو گفٹ دئیے گئے تھے۔

اس میں اس وقت کوئی معمولی خرابی تھی جسے بعد میں درست کر لیا گیا تھا مگر ا±س وجہ سے مارکیٹ میں لیٹ آ ئے ہیں۔ اس جنگی ہیلی کاپٹر کو ضربِ عضب آ پریشنز میں بھی استعمال کیا گیا۔ کارکردگی متاثر کن تھی۔ پاکستان نے چین سے مزید سترہ ”زیڈ10“ ہیلی کاپٹرز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ جنگی ہیلی کاپٹر اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ریڈار سے تقریباً چار کلومیٹر کی دوری برقرار رکھتے ہوئے کارروائی کر سکتا ہے، اس جنگی ہیلی کاپٹر کی قیمت تقریباً 17ملین امریکی ڈالر ہے۔ اس وقت تک یہ چین کے پاس تقریباً ایک سو کے قریب ہیں۔

یقیناً اب پاکستان چین سے فوری طور پر انہیں حاصل کرے گا مگر امریکہ سے یہ سوال پوچھا تو جانا چاہئے کہ اس نے جو ہیلی کاپٹرز چار سال سے بھارت کو نہیں دئیے تھے، اچانک ایسے وقت میں فراہم کر دئیے جب فضا میں پاک بھارت جنگ کے خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

(885 بار دیکھا گیا)

تبصرے