Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میٹروپول ہوٹل کی زمین پر جدید پارک تعمیر ہوگا

قومی نیوز جمعرات 05  ستمبر 2019
میٹروپول ہوٹل کی زمین پر جدید پارک تعمیر ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میٹروپول ہوٹل کی زمین پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے جدید پارک کی تعمیر ، عبداللہ ہارون روڈ، میٹروپول ہوٹل سگنل جبکہ آواری ٹاور ہوٹل سے فاطمہ جناح روڈ پر انڈر پاسز تعمیر کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا

کورنگی کازوے پر پل تعمیر کرنے کی تجویزدی گئی ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دل کے دورے کی پیشگوئی دس سال پہلے ہوجائے گی

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، اسپیشل سیکرٹری بلدیات نیاز سومرو، منصوبابندی و ترقیات کے ماہرین و دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ میٹروپول ہوٹل اور سندھ کلب کی مینجمنٹ سے ان کی زمینیں حاصل کرنے کے حوالے سے بات کریں اور انھیں دس دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔

(722 بار دیکھا گیا)

تبصرے