Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غیر ملکی ریٹ لاگو،فائیو اسٹار ہوٹلوں کا کاروبار متاثر

قومی نیوز جمعرات 05  ستمبر 2019
غیر ملکی ریٹ لاگو،فائیو اسٹار ہوٹلوں کا کاروبار متاثر

کراچی(قومی اخبارنیوز) فائیو اسٹار ہوٹلوں نے غیر ملکیوں کے ریٹ پاکستانی صارفین پر زبردستی لاگو کردیے‘ مقامی لوگوں سے ڈالر میں چارجنگ شروع ہے‘ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مقامی افراد کی حوصلہ شکنی سے ہوٹل ویران ہونے لگے

ہوٹل والے ڈالرریٹ مقامی کرنسی ہونے پر مرضی کالگاتے ہیں۔ جس سے شہری لٹ رہے ہیں اور کئی ہوٹلوں میں صارفین کے جھگڑے بھی ہورہے ہیں‘ یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور روپے پر دباﺅ بڑھ رہا ہے

موجودہ حکومت کی جانب سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو اوپن رکھنے کے فیصلے کے بعد روپے کی قدر میں روزانہ اتار چڑھاﺅ کی صورتحال ہے‘ ان حالات کے باوجود مختلف شعبوںمیں پاکستانی روپے پر شدیدبد اعتمادی کا اظہار کیاجارہاہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو اہمیت دی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں :

برطانیہ میں بائیکاٹ، بھارتی چاول کوڑیوں کے بھاﺅبکنے لگا

منی چینجرز کےخلاف ”تاریخی“ کریک ڈاﺅن

اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں فائیو اسٹار ہوٹلوں جن میں پرل کانٹی نینٹل ‘ مووین پک ‘آواری ‘ میریٹ ہوٹل سمیت دیگر ہوٹلو ںکی جانب سے اپنے صارفین سے پاکستانی روپے کے بجائے امریکن ڈالرز میں بل وصول کرنے شروع کردیئے ہیں

مذکورہ ہوٹل اپنے غیر ملکی صارفین کے ساتھ پاکستانی لوگوں کو بھی ڈالر میں بل دینے شروع کردیئے ہیں‘ جبکہ دوسری جانب ایئر لائن کی جانب سے ٹکٹ کی قیمت بھی ڈالر میں تشہیر کرنی شروع کردی گئی ہے

صورتحال کی وجہ سے وہ پاکستانی کمپنیاں جو بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کرتی ہیں انہیں ڈالر میں بلوںکی ادائیگی کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری کرنی پڑ رہی ہے‘ جس کے باعث ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں روپے پر شدید دباﺅ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(898 بار دیکھا گیا)

تبصرے