Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاک فضائیہ میرا طیارہ بھی گراچکی، انڈین ایئرچیف کا اعتراف

قومی نیوز جمعرات 05  ستمبر 2019
پاک فضائیہ میرا طیارہ بھی گراچکی، انڈین ایئرچیف کا اعتراف

نئی دہلی(نیٹ نیوز)پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پر پیراشوٹ سے جان بچانی پڑی۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں،نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آ خری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں :
بھارت کو ایک اورجھٹکا،کلبھوشن جاسوسی کے اعتراف پر قائم

پاکستان نے شکست دیدی، بھارتی آ رمی چیف کا اعتراف

پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن بھی تھے جن کا اپنا مگ۔21 طیارہ گزشتہ فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد آ زاد کشمیر میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا تھااور وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے۔

بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیامجھ اورابھی نندن میں دو قدریں مشترک ہیں،میں نے کارگل اور ابھی نندن نے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی کوشش کی اور دونوں کو مار گرائے جانے پر اپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانا پڑیں۔

(1359 بار دیکھا گیا)

تبصرے