Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چپس اور کرسپس پر پلنے والا لڑکا اندھا ہوگیا

قومی نیوز بدھ 04  ستمبر 2019
چپس اور کرسپس پر پلنے والا لڑکا اندھا ہوگیا

لندن (ویب ڈیسک) صرف کرسپس اور چپس پر پلنے والا17سالہ لڑکا اندھا ہوگیا، جس کا علاج نہیں ہوسکتا۔ کھانے کے معاملے میں شکوہ سنج بچوں کے والدین کو طبی ماہرین نے انتباہ جاری کردیا۔

اینلز آ ف انٹرنل میڈیسن جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکول چھوڑنے کے بعد بچہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا جاسکتا صرف فرنچ فرائز، پرینگلز اور وائٹ بریڈ کھاتا رہا اور کبھی کبھار ہیم کا ٹکڑا یا ساسیج کھالیتا تھا۔

ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ اس میں وٹامنز کی کمی ہے اور غذائی قلت کا شکار ہوا ہے۔ 14سال کی عمر میں جب وہ ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس میں وٹامن بی12کی کمی پائی گئی اور اس کو اضافی وٹامنز دیئے گئے، مگر ان سے فائدہ نہ ہوا.

یہ بھی پڑھیں :
بنگلہ دیش میں ” کنواری لفظ “ختم

کراچی کا تا ریخی ویٹر نری اسپتال

تین سال بعد وہ برسٹل آ ئی ہاسپٹل گیا ڈاکٹر ڈینیز ایٹن نے انکشاف کیا کہ چونکہ اس کی خوراک میں خوراک کے مخصوص اجزا کی کمی رہی ہے۔

ظاہر ہے وہ انہیں برداشت نہیں کرسکتا تھا اور مجبوراً اسے چپس اور کرسپس ہی کھانے پڑے، یوں اس میں وٹامن بی12اور کاپر، سلینیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہوگئی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ وہ نہ تو موٹا ہوا اور نہ دبلا۔ اب وہ ڈرائیونگ نہیں کرسکتا، ٹی وی نہیں دیکھ سکتا، اس کی بیماری کا نام نیوٹریشنل آ پٹک نیورو پیتھی بتایا گیا۔

اگر اس بیماری کا وقت پر پتہ چل جاتا تو علاج ہوجاتامگر یہ لڑکا دیر سے ڈاکٹر کے پاس گیا اورہمیشہ کے لئے اندھا ہوگیا۔

(103 بار دیکھا گیا)

تبصرے