Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مقبوضہ کشمیر، ڈی جی آئی ایس پی آرکے پوسٹرز،بھارت میں کھلبلی

قومی نیوز منگل 03  ستمبر 2019
مقبوضہ کشمیر، ڈی جی آئی ایس پی آرکے پوسٹرز،بھارت میں کھلبلی

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر میجرل جنرل آ صف غفور کی تصاویر کے ساتھ جذبہ آ زادی سے بھرپور نعروں والے پوسٹرز آ ویزاں کر دیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر کی تصاویر کے پوسٹرز اور ہینڈ بلز مقبوضہ وادی میں آ ویزاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹرز پر ’’پاکستان آ خری گولی اور آ خری سپاہی تک کشمیر کی لڑائی جاری رکھے گا‘‘ کی تحریر درج ہے۔حریت کارکنوں نے پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے اس عزم کو دوبارہ دہرایا ہے کہ وادی کشمیر بھارتی فوج کے زیر تسلط نہیں رہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں :
مقبوضہ کشمیر کے بعدآسام کا نمبر آگیا

مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کی تیاری،22 مساجد شہید

کشمیر کے لوگ مل کر بھارت کو جنت نظیر وادی سے نکال دیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 30 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔

مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈائون سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے،لیکن کرفیو اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آ ئی۔

قابض انتظامیہ نے ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر دیا۔دوسری جانب بھارتی اداروں کی جانب سے 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکائونٹس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سڑسٹھ کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

(880 بار دیکھا گیا)

تبصرے