Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایک روپے فی لیٹرمنرل واٹر تیار

قومی نیوز هفته 31  اگست 2019
ایک روپے فی لیٹرمنرل واٹر تیار

اسلام آباد ( قومی اخبار نیوز)وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت نے ایک روپے لیٹر میں سستا اور معیاری منرل واٹر تیار کر لیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان کے ساتھ سیف ڈرنکنگ واٹر کے لیبل کے ساتھ پانی کی بوتل کی تصویر بھی شیئر کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منی چینجرز کےخلاف ”تاریخی“ کریک ڈاﺅن

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تیار منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیر اعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔

اسی حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان بھر کی تمام تحصیلوں سے پانی کے نمونے حاصل کر کے سروے مکمل کر لیا ہے

تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی اہم شاہراہوں پر نصب مجسمے کہاں گئے؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پلانٹ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی اور لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد پورے ملک میں سستا اورمعیاری پانی دستیاب ہو گا۔

(196 بار دیکھا گیا)

تبصرے