Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مقبوضہ کشمیر کے بعدآسام کا نمبر آگیا

قومی نیوز هفته 31  اگست 2019
مقبوضہ کشمیر کے بعدآسام کا نمبر آگیا

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت کی اسلام دشمنی مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارتی ریاست آ سام میں بھی سامنے آ گئی

آسام میں لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھیننے کا منصوبہ، شہریت سے متعلق فہرستیں آ ج جاری کردی جائیں گی

ریاست میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی سخت کردی گئی،پولیس کے مطابق تقریباً 60 ہزار پولیس اہلکار ہفتے کو ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ ان کے علاوہ 19 ہزار نیم فوجی اہلکار بھی آ سام میں تعینات رہیں گے

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کی تیاری،22 مساجد شہید

مودی حکومت نے شہریت کے اس تجربے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشق کو مغربی بنگال کی سرحدی ریاستوں میں بھی دہرایا جائے گاپولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں سے یکجہتی کا دن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

کے ایم ایس کے مطابق نکسل علیحدگی پسندوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آ زادی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ رٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آ ر ایس ایس نے مل کر ختم کیا۔

(915 بار دیکھا گیا)

تبصرے