Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیریوں سے یکجہتی کا دن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

قومی نیوز جمعه 30  اگست 2019
کشمیریوں سے یکجہتی کا دن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

کراچی (قومی اخبارنیوز)ملک بھر میں آ ج جمعہ کویوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے‘ٹھیک دوپہر 12 بجے سائرن بج اٹھے اور قومی ترانہ پڑھا گیا ،قومی ترانہ کے بعد کشمیر کا ترانہ پڑھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوجی اداروں کی گھبراہٹ بڑھنے لگی

سگنل آ دھے گھنٹے تک ریڈ اور ٹریفک رکی رہی‘ قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایاگیا،پورے ملک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ،دنیا کو انتہائی اہم پیغام دے دیا گیا

چلنے والی 138 ٹرینیں دن 12 بجے اپنے اپنے سٹیشنز پر ایک منٹ کیلئے رک گئیں جبکہ ٹرینوں نے ہارن بھی بجائے۔

ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں ‘وفاقی وزراء‘پی ٹی آ ئی اور سرکاری ملازمین ڈی چوک میں جمع ہوئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان شاہراہ دستور پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں۔

عمران خان نے عوام سے آ دھے گھنٹے کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہم باہر نکل کر پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کی تیاری،22 مساجد شہید

تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر 12 بجے سے لے کر ساڑھے12 تک باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

(168 بار دیکھا گیا)

تبصرے