Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 22 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بارش کا مضبوط سسٹم ختم، آج بونداباندی کا امکان

قومی نیوز جمعه 30  اگست 2019
بارش کا مضبوط سسٹم ختم، آج بونداباندی کا امکان

کراچی (کرائم رپورٹر) خلیج بنگال سے آنے والا مون سون کا سسٹم شہر میں 60 ملی میٹر بارش برسانے کے بعد آج ختم ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم ابر آلو د رہے گا۔

بارش کا سسٹم تو ختم ہوگیا لیکن بدھ کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث 9 انسانی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ شہر کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر برسات کا پانی تاحال جمع ہے

نشیبی علاقوں میں بدستور سیلابی کیفیت ہے‘ شہر بھر میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکیں بارش کے پانی میں ریت کی طرح بہہ گئی‘ سڑکوں پر گڑھے پڑگئے

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کل گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی

متعدد سڑکیں بیٹھ گئیں‘ جبکہ شہر میں جمع شدہ کیچڑ‘ کچرے کے ڈھیروں سے تعفن اُٹھنے سے وبائی امراض پھوٹ پڑے‘ مکھیوں کی بہتات کے بعد مکھیوں جیسے موٹے مچھروں نے بھی شہر پر ہلہ بول دیا ہے‘ زہریلے مچھر کے کاٹنے سے جسم پر زخم کے نشانات ہوجاتے ہیں۔

کے ایم سی کی جانب سے اسپرے کے باوجود مکھیوں کا خاتمہ نہیں ہورہا ہے۔ دوسری طرف بارش کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوا تھا 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی ترسیل معمول پر نہیں آسکی تھی

شہر میں بارش کے باعث جمعرات کو سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار سڑک پر سلپ ہوکر زخمی ہوئے جبکہ شہر کی اہم سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک بھی جام رہا۔

(767 بار دیکھا گیا)

تبصرے