Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہارن مت بجائیں، 54 اسلامی ممالک کا اتحاد سو رہا ہے

قومی نیوز پیر 26  اگست 2019
ہارن مت بجائیں، 54 اسلامی ممالک کا اتحاد سو رہا ہے

کراچی (قومی اخبارنیوز)نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر انسانی حقوق کے نمائندہ اراکین اور عام شہری مودی کو دیے گئے ایوارڈ کے باعث یو اے ای حکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور اس کی واحد وجہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال ہے۔

انڈین وزیر اعظم کا اپنی ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ تھوڑی دیر پہلے ہی آرڈر آف زید سے نوازا گیا۔ ایک فرد سے زیادہ، یہ ایوارڈ انڈیا کے ثقافتی اقدار اور 130 کروڑ انڈیا کے شہریوں کے نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ

اس سے قبل 19 اگست کو برطانیہ کی رکنِ پارلیمان ناز شاہ نے بھی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کو ایک خط لکھا تھا جس میں کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ انڈین وزیرِ اعظم کو ایوارڈ دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

حقوقِ انسانی کے سرگرم کارکن عمار علی جان نے لکھا کہ ’یمن میں متحدہ عرب امارات کا کردار اتنا ہی مجرمانہ ہے جتنا مودی کا کشمیر یا گجرات میں۔ ظالموں کا اتحاد فطری ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ہمیں (پاکستان) ان بادشاہوں نے کس طرح مسحور کیا اور انھیں خوش کرنے کے لیے ہم نے اپنے ہی شہریوں پر ظلم ڈھایا۔ (ہم نے) امریکہ اور چین کے لیے بھی ایسا ہی کیا۔ ریاست کی یہ سوچ ہمیں صرف شرمندہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کاجنگی جنون، بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا

ٹویٹر صارف عمر خان داوڑ کا کہنا تھا کہ ’ایڈولف ہٹلر کو بھی ایک بار نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ (ہٹلر کو) امن کے لیے جنگ کرنے والا خدا کا عطا کردہ تحفہ اور زمین پر امن کا شہزادہ کہا گیا تھا۔ اسے (نوبل امن انعام) نہیں مل سکا مگر آپ (مودی) کو (ایوارڈ) مل گیا۔

ایک اور ٹویٹر صارف خاقان اجمل نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ ‘مودی، یو اے ای اور مسلم امہ کو مبارک ہو۔ ان لوگوں کو بھی مبارک ہو جو اب تک اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جیسی افسانوی باتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ کتنی شرمناک بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کشیدگی، لاکھوں بھارتی بیروزگار

صحافی سلیم صافی نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز پیش کی کہ اس واقعے کے بعد انھیں پاکستان کے سابق آرمی چیف اور اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کا اجازت نامہ منسوخ کر کے انھیں واپس پاکستان بلا لینا چاہیے۔

جمیل فاروقی نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مودی کو ایوارڈ پیش کیا ہے اور ایسا کر کے کشمیریوں کی بے عزتی کی ہے۔‘رائزنگ پاکستان نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ہارن مت بجائیں۔ 54 اسلامی ممالک کا اتحاد سو رہا ہے۔

(765 بار دیکھا گیا)

تبصرے