Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرکٹرحسن علی شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

قومی نیوز پیر 26  اگست 2019
کرکٹرحسن علی شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)کرکٹر حسن شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دبئی ایئر پورٹ سے حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے انہیں رخصت کیا۔

کرکٹر حسن علی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے اور میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حسن علی نے شادی کےلئے چھٹی مانگ لی

فاسٹ بالر جلد پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے۔ ایئر پورٹ سے حسن علی دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں اپنے گھر روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان کی شادی 20 اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں حسن علی کے اہل خانہ، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے تھے۔

حسن علی پاکستان اور ان کی اہلیہ سامعہ کا تعلق بھارت سے ہے، ان کی پہلی دعوت کرنے والی جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ہے، ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت سے ہے۔

(1594 بار دیکھا گیا)

تبصرے