Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تین حکومتیں ایک صفائی مہم کامیاب نہ کرسکیں

قومی نیوز پیر 26  اگست 2019
تین حکومتیں ایک صفائی مہم کامیاب نہ کرسکیں

کراچی(رپورٹOصابر علی) بارشوں اور عیدالاضحی کے بعد شہرمیں کئی روز سے جاری صفائی مہم وفاقی وصوبائی حکومت اور کراچی کی بلدیاتی قیادت کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک ناکامی سے دوچارہے گندگی وغلاظت کے ڈھیر اپنی جگہ موجود ہیں

گندگی وغلاظت کے سبب شہر میں بیماریاں اور وبائی امراض پھوٹنے کے ساتھ ساتھ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کو پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے شہرمیں صفائی کے حوالے سے تمام اداروں کا اجلاس بلائے جانے کے بعد اب صفائی مہم کی کمان صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سنبھال لی ہے

یہ بھی پڑھیں : غلاظت کی” بو“ مرادعلی شاہ کو” ہوش“ میں لے آئی

گزشتہ روز ناصر حسین شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ‘ اس طرح وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے چلائی گئی صفائی مہم بری طرح ناکام ہوگئی ہے

وفاقی وزیر کی جانب سے کراچی سے کچرا صاف کرنے کیلئے چلائی گئی چندہ مہم پر بھی سخت تنقید کی جارہی ہے اور ہر طرف سے اس حوالے سے سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ملک اور صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر کراچی اب صفائی مہم بھی چندہ کرکے چلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سڑکوں کےساتھ کراچی کی سیاست میں بھی غلاظت کے ڈھیر

وفاقی حکومت جس کے پاس اس وقت کراچی کا مینڈیٹ ہے ‘ وہ اس شہر سے کچرا اٹھانے کیلئے بھی کسی قسم کی مالی مدد دینے کے بجائے چندہ جمع کرکے شہر سے کچرا اٹھانا چاہتے ہیں‘ جو کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھلی ناانصافی اور زیادتی ہے۔

(679 بار دیکھا گیا)

تبصرے