Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

قومی نیوز جمعه 23  اگست 2019
سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی، پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس کا فیصلہ آگیا

سری لنکن میڈیا نے وزیر کھیل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہم پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں

پاکستان سری لنکا سیریز مرحلوں میں شیڈول ہے، پہلے مرحلے میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے جب کہ دسمبر میں پاکستان نے 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرنی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق ابھی بات چیت جاری ہے، سری لنکا نے باضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

(1731 بار دیکھا گیا)

تبصرے