Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 22 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غلاظت کی” بو“ مرادعلی شاہ کو” ہوش“ میں لے آئی

قومی نیوز جمعه 23  اگست 2019
غلاظت کی” بو“ مرادعلی شاہ کو” ہوش“ میں لے آئی

کراچی(رپورٹOصابرعلی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں گندگی و غلاظت سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے اس اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت ضلعی چیئرمینوں ڈ ی ایچ اے اور کنٹونمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کو ٹیلی فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی میئر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اجلاس بلانے کو دیر آید درست آید قرار دیتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی دعوت قبو ل کرلی

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

آج صبح قومی اخبار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں اس وقت صرف گندگی وکچرے کے ڈھیر کا مسئلہ نہیں‘ بلکہ پینے کا پانی ‘ سیوریج کے مسائل اور دیگر مسائل پر جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور کراچی کے شہریوں کو ان مسائل سے ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے

وسیم اختر نے کہا کہ بارشوں کے بعد سڑکوں کی جو حالت ہے اور سیوریج کے جو مسائل ہیں‘ اس کے نتیجے میں مزید سڑکیں بنانے کے بجائے پہلے سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں

یہ بھی پڑھیں : جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس کا فیصلہ آگیا

ضلعی بلدیاتی اداروں کو ان کے مختص فنڈز دیئے جائیں‘ تاکہ وہ کام کرسکیں‘ وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا تھا کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے میئر کراچی کو ساتھ لے کر چلیں‘ لیکن وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایسا نہیں کیا‘ میئر کراچی نے کہا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘ تاکہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جاسکے

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے آج کے اجلاس کے بعد کراچی کے لوگوں کو کوئی خوشخبری ملے ‘ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے رات گئے قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں‘ ہمارا مقصد کراچی کے عوام کو ریلیف دینا ہے‘ ہم نے میئر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو ایک میز پر بٹھا کر مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہے

یہ بھی پڑھیں : پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے ”لوٹ مار“

وفاقی حکومت کے نمائندے خصوصیً وفاقی وزیر علی زیدی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کے سوال پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے کی شرکت کیلئے بھی رابطہ کیا جارہا ہے

میئر کراچی وسیم اختر اور سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے درمیان بیان بازی کی لڑائی سے متعلق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے‘ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

(881 بار دیکھا گیا)

تبصرے