Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 22 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شہباز شریف فیملی مالی بحران کا شکار

قومی نیوز جمعرات 22  اگست 2019
شہباز شریف فیملی مالی بحران کا شکار

لاہور(قومی اخبار نیوز) نیب کی جانب سے بینک اکاﺅنٹس منجمد اور پراپرٹی تحویل میں لئے جانے کے بعد شہباز شریف فیملی مالی بحران کا شکار ہوگئی۔

اس بحران کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہباز فیملی سے وابستہ کاروباری دفاتر سے 30 سے 35 ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے‘ جبکہ گھریلو ملازمین پر بھی بے روزگاری کی تلوار لٹکادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کشیدگی، لاکھوں بھارتی بیروزگار

ذرائع کے مطابق ڈاﺅن سائزنگ لسٹ میں شامل مزید 65 افراد میں بہت سے گھریلو ملازمین کے نام بھی شامل ہیں جنہیں بلاکر آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنا بندوبست کہیں اور کرلیں۔

شریف فیملی کے ذمہ داران نے اس ڈاﺅن سائزنگ کی وجہ حکومتی اقدامات کو قرار دیا ہے لیکن متاثرہ ملازمین میں سے متعدد نے شکوہ کیا ہے کہ بینک اکاﺅنٹس منجمد ہونے کے باوجود شہباز فیملی کے پاس بہت پیسہ ہے لیکن حکومتی اقدامات کا نزلہ غریبوں پر گرا کر ملازمین پر ظلم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی اورنیتن یاہو میں قدر مشترک

ذرائع کے مطابق بینک اکاﺅنٹس منجمد کئے جانے کے بعد بیشتر ملازمین کے الاﺅنس ختم کردیئے گئے ہیں۔ شہباز فیملی کا صرف ایک اکاﺅنٹس کھلا ہے لیکن اس سے پیسے صرف سلمان شہباز ہی نکلواسکتے ہیں جو اس وقت لندن میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت شہباز فیملی کے مالی معاملات سلمان شہباز کے ہاتھ میں ہیں جنہوں نے پیسے دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ آنے والے وقت کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

(788 بار دیکھا گیا)

تبصرے