Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نماز جمعہ کے بعدباہر نکلو،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرزلگ گئے

قومی نیوز جمعرات 22  اگست 2019
نماز جمعہ کے بعدباہر نکلو،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرزلگ گئے

سرینگر (قومی اخبارنیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بدھ کو مسلسل سترہویں روزبھی کرفیو اور دیگرسخت پابندیاں جاری رہیں،وادی کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی اور میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہے.

حریت رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے پابندیاں توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوڑھے، جوان، خواتین اور بچے کل بھارتی حکومت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر نکل کر احتجاج کریں

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کشیدگی، لاکھوں بھارتی بیروزگار

رات گئے آویزاں کئے گئے پوسٹرز میں علماءکرام پر زوردیا گیا کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں آ رٹیکل 370اور بھارتی قبضے کو اجاگر کریں

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کو بارہمولہ قصبے میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کشمیری مجاہد تھا اور بھارتی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس کا ایک افسر بھی ہلاک ہوا

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی اورنیتن یاہو میں قدر مشترک

بھارتی میڈیاکے مطابق شہید نوجوان کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا ، ادھر بھارتی فوج نے سری نگر کے مختلف علاقوں سے مزید 40 افراد کو گرفتار کر لیا

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اب تک 4ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

(861 بار دیکھا گیا)

تبصرے