Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم

قومی نیوز جمعرات 22  اگست 2019
بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے بات چیت کےلئے بہت کچھ کہہ چکاہوں لیکن بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت نے میری باتوں کومحض اطمینان کےلئے لیا، بھارت سے بات چیت کےلیے مزیدکچھ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی اورنیتن یاہو میں قدر مشترک

وزیراعظم نے کہا امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوانتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا، نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے۔

خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہونے والی ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں، کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے دنیا کواس صورتحال سے خبرداررہناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر، مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دوایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں کچھ بھی ہوسکتاہے، اقوام متحدہ کی امن فوج اورمبصرین مقبوضہ کشمیر بھیجے جائیں۔

(164 بار دیکھا گیا)

تبصرے