Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

موت کا درست تعین کرنیوالا خون کا جدید ٹیسٹ ایجاد

قومی نیوز جمعرات 22  اگست 2019
موت کا درست تعین کرنیوالا خون کا جدید ٹیسٹ ایجاد

کراچی (نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے خون کا ایک ایسا جدید ٹیسٹ ایجاد کر لیا ہے جس کی مدد سے 83 فیصد درستگی کے ساتھ یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی شخص کے آ ئندہ 5سے 10 سال کے دوران مرنے کے امکانات کتنے ہیں۔

جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آ ف بایولوجی آ ف ایجنگ کے ماہرین کی جانب سے ایجاد کردہ یہ ٹیسٹ خون کے دیگر ٹیسٹس کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور اچھے نتائج دینے والا سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ٹویٹر اور فیس بک کو وارننگ

نیچر میگزین میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق، محققین نے مسلسل 16 سال تک 44 ہزار سے زائد مریضوں کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا اور انسانی خون میں پائے جانے والے حیاتیاتی نشانات پر تجربات کیے اور درجن بھر مختلف بایو مارکرز کی نشاندہی کی جن کی مدد سے بتایا جا سکتا کہ کسی بھی شخص کے مرنے کے امکانات کتنے ہیں۔

جن افراد نے اس تحقیق میں حصہ لیا ان کی عمر 18 سے 109 سال کے درمیان تھیں اور ان 16 برسوں کی تحقیق کے دوران 5512 افراد اپنی طبعی موت مر گئے۔ اس تحقیق کے نتیجے میں سائنسدان یہ دعویٰ کرنے اور ثابت کرنے کے قابل ہوئے کہ یہ ٹیسٹ انتہائی حد تک معتبر و مستند ہے۔

جن بایو مارکز کا تجزیہ و مشاہدہ کیا گیا ان میں مختلف امائنو ایسڈ کے لیول، اچھے اور برے کولیسٹرول کی حد، فیٹی ایسڈ کے عدم توازن کی سطح، سوزش اور مجموعی امیون ریسپانس کا جائزہ لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پوچھ گچھ کا ڈر ، بینکوں سے پیسے نکلنے لگے

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ ٹیسٹ کلینکل سطح پر متعارف نہیں کرایا جا سکتا اور موت کی جس عمر کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ کیلنڈر ایج نہیں بلکہ بایولوجیکل عمر ہے اور اس تحقیق کے نتیجے میں بیماری کے خلاف جسم کی مدافعتی قوت اور بیماری سے صحت یابی کا عرصہ کا تعین کرنے اور علاج میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

(169 بار دیکھا گیا)

تبصرے