Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مقبوضہ کشمیر، مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات

قومی نیوز منگل 20  اگست 2019
مقبوضہ کشمیر، مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات

سرینگر(قومی اخبارنیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 17ویں روز بھی کرفیو برقرار رہا، مواصلاتی نظام معطل ، علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے لینڈ لائن ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں

وادی میں مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات کردیے گئے ، اسکولز کھلنے کے باوجود ویران رہے جبکہ بازار سنسنان رہے، پیر کے روز لوگوں نے کم از کم 47 مقامات پر کرفیو اوردیگر پابندیاں توڑ کربھارت کے غیر قانونی قبضے اور دفعہ 370کے خاتمے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر پر خاموش ملالہ ہولی،دیوالی تومناتی رہی

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقوںصورہ ، رعناواری، نوہٹہ ، لالبازار، گوجوارہ اور کاٹھی دروازہ اورضلع اسلام آ باد کے علاقے ڈورو میں احتجاجی مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ فائر کئے اور آ نسو گیس کے گولے داغے جس سے ایک لڑکی اور ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پوچھ گچھ کا ڈر ، بینکوں سے پیسے نکلنے لگے

بھارتی فوجیوں اور دیگر پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین اور لڑکیوں کی توہین کی اورسیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔

ادھرکشمیریوں کو آ پس میں ملانے والا ایک اور تاریخ ساز باب بند، بھارت نے سرینگر مظفرآ باد بس سروس کے بعد راولاکوٹ،پونچھ انٹرا کشمیربس سروس بھی ہمیشہ کے لیے بند کردی جس کے باعث منقسم کشمیر کے عوام کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(229 بار دیکھا گیا)

تبصرے