Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیر پر خاموش ملالہ ہولی،دیوالی تومناتی رہی

قومی نیوز منگل 20  اگست 2019
کشمیر پر خاموش ملالہ ہولی،دیوالی تومناتی رہی

کراچی (نیوز ڈیسک) نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کشمیر کاز پر آواز نہ اُٹھانے پر دنیا بھر کے میڈیا سوشل صارفین کے نرغے میں ہے ۔

صارفین نے ملالہ کی حب الوطنی پر بھی سوال اُٹھادیئے ہیں۔ پاکستان کی جشن آزادی پر ملالہ کی خاموشی معنی خےز جبکہ انڈیا کی ہولی پر پیش پیش رہی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ٹویٹر اور فیس بک کو وارننگ

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے آپ کو خواتین کے حقوق کی علمبردار سمجھنے والی ملالہ کشمیر پر کیوں خاموش ہے؟

کشمیر میں گزشتہ 14 دنوں سے کرفیو لگا ہوا ہے‘ کشمیری بھارتی فوج کے نرغے میں ہیں‘ اسکول بند ہیں‘ بچے بچیاں اسکول نہیں جارہے‘ وہ گھر میں قید ہوکر رہ گئے ہیں‘ لیکن ملالہ کی خاموشی اس بات کا خدشہ ظاہر کرتی ہے کہ اس کے بھارت سے مراسم مضبوط ہیں

یہ بھی پڑھیں : ” ڈیتھ آف انڈیا“ پر دستخط

کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ کہاں ہے ملالہ؟ کشمیر میں انڈیا نے ظلم کی انتہا کردی‘ گل مکئی کو نہ جشن آزادی مناتے دیکھا‘ نہ مسئلہ کشمیر پر کھل کر کچھ کہا ‘ لیکن ہم نے اس کو ہندوﺅں کی رسم ہولی اور بھارتی جشن آزادی مناتے ہوئے کئی بار دیکھا۔ کیا کشمیر کی بیٹیاں معنی نہیں رکھتیں؟

اپنے اوپر گولی چلی تو پوری دنیا میں واویلہ کیا اور دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا اور اس آڑ میں اپنی این جی او بناکر خوب پیسہ اکٹھا کرلیا ‘ جبکہ کشمیر کی بیٹیاں اس کو نظر نہیں آتیں‘ ان پر کتنا ظلم ہورہا ہے‘ اس پر ملالہ کے لب کیوں بند ہیں‘ اس لئے کہ بھارت سے اس کی این جی او کو بھاری فنڈنگ ہوتی ہے۔ سوشل میڈےا پر صارفین ملالہ کی کتاب پر بھی خوب تنقید کررہے ہیں۔

(704 بار دیکھا گیا)

تبصرے