Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنرل باجوہ خطے کے سب سے اہم فوجی لیڈر

قومی نیوز منگل 20  اگست 2019
جنرل باجوہ خطے کے سب سے اہم فوجی لیڈر

اسلام آ باد( قومی اخبارنیوز) وزیراعظم عمران خان نے بالآ خر تمام قیاس آ رائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے جنرل قمر باجوہ کی بحیثیت آ رمی چیف مزید تین برس کے لیے تقرری کر دی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ءکو 16 ویں چیف آ ف آ رمی اسٹاف کی حیثیت سے کمان سنبھالی تھی‘ان کی نئی مدت 30نومبر 2019ءسے شروع ہوگی اوروہ 2022ءتک آ رمی چیف رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیڑھ ارب آ بادی پر” جوہری تلوار“ لٹکنے لگی

خارجہ پالیسی سے شروع کریں تو جنرل باجوہ اس خطے کے سب سے اہم فوجی لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں۔انہوں نے ہر سطح پر سخت سیکورٹی خطرات کا سامنا کرتے ہوئے خطے میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

حالیہ امریکا۔افغان مذاکرات میں طالبان کو آ مادہ کرنااور حتمی معاہدے پر عمل درآ مدتاکہ افغانستان کو جہادیوں کی آ ماجگاہ بننے سے بچایا جاسکے، جنرل باجوہ کے فعال کردار کی عکاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ” ڈیتھ آف انڈیا“ پر دستخط

وہ بھی ایسے موقع پر کہ جب واشنگٹن کی قومی سیکورٹی ترجیحات آ ہستہ آ ہستہ انسداد دہشت گردی سے ہٹ کر ریاستی خطرات جیسا کہ روس اور ابھرتے چین کی جانب مبذول ہورہی ہے۔

جنرل باجوہ کا سب سے اہم کام طالبان/حقانی اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد ختم کرکے ان تمام قیاس آ رائیوں کا خاتمہ کیا جو واشنگٹن میں ہورہی تھیں

جس کا پروپیگنڈہ مغربی میدیا بھارتیوں کے ذریعے کررہا تھا۔جنرل باجوہ کے سوا کسی پاکستانی لیڈر میں یہ قابلیت نہیں تھی کہ وہ اسٹریٹیجک سطح پر تمام مسائل حل کرتا۔

(231 بار دیکھا گیا)

تبصرے