Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 22 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے ”لوٹ مار“

قومی نیوز اتوار 18  اگست 2019
پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے ”لوٹ مار“

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پارکنگ مافیا کی جانب سے شہریوں سے زبردستی زائد فیس وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے

ناظم آ باد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اطراف پارک کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان سے فی گاڑی 50روپے وصول کیے جا رہے ہیں

شہریوں کی جانب سے زائد پیسے وصول کرنے پر جب اعتراض کیا جا تاہے تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں

کے ایم سی نے کار پارکنگ کی فیس 30روپے مقرر کر رکھی ہے، ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے والے شہریوں نے میئر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام سے اس کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

واضح رہے شہر کے دیگر علاقوں سے بھی زائد پارکنگ فیس وصول کرنے کی شہری شکایت کرتے رہتے ہیں لیکن متعلقہ ادارے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔

(760 بار دیکھا گیا)

تبصرے