Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 15 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ادارے ناکام،کراچی آلائشوں کاشہربن گیا

قومی نیوز هفته 17  اگست 2019
ادارے ناکام،کراچی آلائشوں کاشہربن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، ان میں پڑی آ لائشوں اور بارش و سیوریج کا پانی جمع ہونے سے متعدد علاقوں میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہو گئی ہے

تعفن اور بدبو کے باعث گھروں میں رہنا لوگوں کے لئے عذاب بن گیا ، مکھیوں اور مچھروں کی یلغار ہے، صفائی پر مامور ادارے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

بارش رکنے کے چار روز بعد بھی کچرا اٹھایا نہ جا سکا بلکہ اس میں کئی ٹن اضافہ ہو چکا ہے۔ آ لائشوں اور بعض مقامات پر بارش اور سیوریج کے پانی کو تاحال صاف نہیں کیا جا سکا ہے

یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحی پر 9 تعطیلات ،سرکاری ملازمین کی موجیں

لیاری کے عوام نے تنگ آ کر آج غازی محمد بن قاسم روڈ آ گرہ تاج کالونی میں ایک بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا اور دھمکی دی ہے کہ قریب واقع ماڑی پور روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے ڈی ایم سی ساﺅتھ لیاری کے علاقوں آ گرہ تاج کالونی، بہار کالونی، فوٹولین، پھول پتی لین میں کچرے کے ڈھیر جمع ہیں اور بارش اور سیوریج کا گندا پانی بھی ایک سے ڈیڑھ فٹ ہے

قیوم آباد چورنگی، نگینہ سینما کیماڑی، ایدھی سینٹر ٹاور، ملیر کالا بورڈ ،سلمان فارسی سوسائٹی، رفیع بنگلوزملیر کے دیگر علاقے، فیوچر کالونی،کورنگی کراسنگ روڈ، حیدری مین روڈ، سخی حسن، کورنگی ڈھائی نمبر، کورنگی آ ئی ایریا، ایڈمن سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں میں گندا پانی جمع ہے

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کا ”پاکستانی ہیرو“ ۔۔۔ سید نجم حسن

گزشتہ ایک ہفتے سے صفائی نہ ہونے سے آ بادیوں کی گلیوں سمیت بڑی شاہراہوں پر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ سینٹرل میڈین کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، کچرا اٹھانے کا نظام تقریباً بند ہے۔

کچرے میں آ لائشیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جنہیں اٹھایا نہیں گیا۔ زیادہ متاثرہ علاقوں میں عزیزآ باد، گلشن شمیم، ماڈل کالونی، شاہراہ لیاقت، جنگل شاہ روڈ کیماڑی، سنگم کرکٹ گراﺅنڈ عزیزآ باد میں کچرے کے ساتھ آ لائشیں بڑی تعداد میں موجود ہیں جب کہ کنٹونمنٹ کے بعض علاقوں سے کچرا نہ اٹھائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

عائشہ باوانی اسکول کے ساتھ بزرٹا لین جانے والی سڑک گندے پانی میںڈوبی ہوئی ہے۔ کالا پل ہزارہ کالونی کے لوگوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت کچرا اٹھایا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر صفائی ستھرائی اور بارش کا پانی نکالنے کے لئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ متعدی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

(910 بار دیکھا گیا)

تبصرے