Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 22 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب نہ دیکھے: ترجمان پاک فوج

قومی نیوز هفته 17  اگست 2019
بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب نہ دیکھے: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد…….پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب مت دیکھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر ایک جیل ہے جہاں ہر گھر کے دروازے پر بھارتی فوج کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تہہ در تہہ سیکیورٹی کی موجودگی میں ایک بندہ بھی اُس طرف جانا بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیڑھ ارب آ بادی پر” جوہری تلوار“ لٹکنے لگی

ان کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں پاکستان کی طرف سے انفرادی یا کسی اور طور پر ایسا کوئی ایکشن پاکستان اور کشمیر کاز سے غداری ہو گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ جس سے پاکستان اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچے، پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور آنے والے وقت میں کشمیر میں جبر و تشدد بڑھے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی کمانڈر ایل او سی کے پار سے دراندازی کے الزامات لگا رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ بھارت پلوامہ طرز پر کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مندوب کی ہوائیاں اڑ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پلوامہ طرز کے جھوٹے آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح تیار اور ایل او سی پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے مس ایڈونچر یا جارحیت کی کوئی کوشش کی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔

میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب نہ دیکھے اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پاک فوج عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں، رانی مکھرجی

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں اٹھتے ہی کشمیریوں کا ردعمل سامنے آجائے گا، بھارت یہی چاہتا ہے کہ کشمیر میں حالات خراب ہوں اور وہ بارڈر پر آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے۔

(868 بار دیکھا گیا)

تبصرے