Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسئلہ کشمیر پر50سال بعد سلامتی کونسل کا آج اجلاس

قومی نیوز جمعه 16  اگست 2019
مسئلہ کشمیر پر50سال بعد سلامتی کونسل کا آج اجلاس

اقوام متحدہ (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر50 سال بعد سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس ملتوی کرنے کی بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

روس نے بھی اجلاس کی حمایت کردی۔سلامتی کونسل کے صدر کے ترجمان نے میٹنگ کی تصدیق کردی۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

پچاس سال میں پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا۔بند کمرا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے ٹکڑے ہونے لگے

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرآ ئینی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر بلایا گیا۔

15 رکنی سلامتی کونسل کے موجودہ غیر مستقل اراکین میں بلجیم، آئیورو کوسٹ، جرمنی، ڈومینکن ری پبلک، ایکیوٹیریل، گیانا، پیرو، پولینڈ، جنوبی افریقا، انڈونیشیا اور کویت شامل ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور روس سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں اور ویٹو پاورکے بھی حامل ہیں

یہ بھی پڑھیں : یوم سیاہ کی 10 لاکھ ٹویٹس کا نیا ریکارڈ قائم

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ مودی نے خطے کا امن داو¿ پر لگا دیا ہے، اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا ہوگا۔بند کمرہ اجلاس میں صرف سلامتی کونسل کے ارکان شریک ہونگے۔

سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بحث ہوگی۔ اقوام متحدہ کاامن مبصرگروپ اجلاس میں بریفنگ دے گا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

(897 بار دیکھا گیا)

تبصرے