Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان نے ابھی نندن کا طیارہ جام کر دیا، ہندوستان ٹائمز

قومی نیوز جمعرات 15  اگست 2019
پاکستان نے ابھی نندن کا طیارہ جام کر دیا، ہندوستان ٹائمز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق پاکستانی جنگی طیارے کا پیچھا کرتے ہوئے، پاکستانی سرحد میں داخل ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے مگ 21 طیارے میں جدید ٹیکنالوجی نہیں تھی۔

اہلکاروں کے حوالے اس اخبار نے لکھا ہے کہ ابھی نندن کے جنگی طیارے میں جدید جیمرز نہیں تھے اور ان کے طیارے کے رابطے کے آلات کو پاکستان نے جام کر دیا تھا۔

جدید آلات کی کمی کو ہی ابھی نندن کے پاکستانی سرحد میں داخل ہو جانے کی وجہ بھی بتایا جا رہا ہے۔ آلات جام ہو جانے کی وجہ سے وار روم سے آنے والی اطلاعات ابھی نندن تک نہیں پہنچ سکیں اور وہ پاکستانی علاقے میں داخل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اب بھارت کو ہم سبق سکھائیں گے ،عمران خان

انڈین فضائی فوج کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اینٹی جیمنگ ٹیکنالوجی کے بارے میں حکومت کو مطلع کیا جا چکا ہے۔وِنگ کمانڈر ابھی نندن ورتمان کو ملک کے فوجی اعزاز ’ویر چکر‘ سے نوازنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

ایئر مارشل شاہد لطیف نامی اکاو¿نٹ نے ٹویٹ کیا ہے کہ انڈین حکومت نے یہ جانتے ہوئے کہ پی اے ایف شاہین نے ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کو تباہ کر دیا تھا، انھیں ویر چکر نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’دنیا قیامت تک مخمصے میں رہے گی کہ انڈیا کے ایک ناکام اہلکار کی عزت افزائش پر ہنسیں یا روئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرینگر جنگی علاقے سے مختلف نہیں،بی بی سی

آفاق بلوچ نے اپنے ٹویٹ میں ایک کاغذ کے طیارے کی جلتی ہوئی تصویر کے ساتھ انڈیا کے اس دعوے کا مزاق اڑایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انڈیا نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا۔

چندن مودی نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ان کے بیٹے کو اسکول میں ایک مقبول انڈین شخصیت پر ایک پیرا گراف لکھنے کے لیے کہا گیا اور اس نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں لکھا۔

(938 بار دیکھا گیا)

تبصرے