Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں طوفانی بارش ، سیلاب کا خطرہ

قومی نیوز هفته 10  اگست 2019
کراچی میں طوفانی بارش ، سیلاب کا خطرہ

کراچی …. آج صبح خلیج بنگال سے آنے والا مون سون کا سسٹم کراچی پہنچ گیا کالی آندھی کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

مسلسل 36 گھنٹے جاری بارش کے باعث شہر میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی شہری اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا‘ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی‘ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج کو بھی اسٹینڈ بائی کیا گیا

بارش شروع ہوتے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے قومی اخبار کو بتایا کہ ہمیں اندیشہ تھا کہ بارش کا سلسلہ دوپہر کو شروع ہوگا لیکن آج صبح ساڑھے 8 بجے سے شہر میں موسلا دھار طوفانی بارش شروع ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں :بارش،بریک ڈاﺅن،کراچی والوں میں خوف

انہوں نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا‘ درمیان میں کچھ دیر کا وقفہ ہوسکتا ہے۔شہر میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

طوفانی بارش سے کراچی ڈوبنے کا خطرہ ہوگیا ہے‘ شہر میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے‘ بارش شروع ہونے کے بعد نشیبی علاقوں سے نقل مکانی شروع ہوگئی تھی

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے‘ ڈاکٹروں اور شہری اداروں کے ملازمین کی عید ی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں‘ بارش کے باعث شہر کی 300 سے زائد مارکیٹیں اور بازار پانی میں ڈوب جانے سے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا خدشہ ہے

یہ بھی پڑھیں : چین نے بھارتی فیصلہ مسترد کردیا

شہر کے گلی محلوں میں بندھے قربانی کے جانوروں کو بچانے کے لئے شہریوں نے بھاگ دوڑ شروع کردی تھی۔

ایدھی شعبہ بحری خدمت نے شہر کی اہم سڑکوں پر جہاں پانی جمع ہوتا ہے وہاں کشتیاں پہنچادی تھیں‘ بارش کے باعث فضائی اور ٹرین سروس کا شیڈول بھی درہم برہم ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم بہت مضبوط ہے‘ بارشیں عید کے روز بھی جاری رہ سکتی ہیں۔

(566 بار دیکھا گیا)

تبصرے