Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تیونسی رقاصہ کا صدارتی انتخابات لڑنےکا اعلان

قومی نیوز جمعه 09  اگست 2019
تیونسی رقاصہ کا صدارتی انتخابات لڑنےکا اعلان

تیونسیا(نیٹ نیوز)شمالی افریقی ملک تیونس کی 21 سالہ رقاصہ نے صدارتی انتخابات لڑنے اور متنازع انتخابی منشور کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا۔

تیونس کی 21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے دعویٰ کیا ہے کہ ا نہیں 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ مطلوب ووٹرز کی حمایت سے دگنی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوا، بھارتی شوہر نے بیوی کو داﺅ پر لگا دیا

رقاصہ نے اعلان کیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو وہ ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کردیں گی اور مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آ مادہ کریں گی۔

وہ ان مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنائیں گی جو کسی لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے مکر جائیں گے۔

نرمین صفر کے مطابق وہ جائداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دیں گی۔

نرمین صفر کے مطابق وہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آ غاز کریں گی۔

(357 بار دیکھا گیا)

تبصرے