Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بارش،بریک ڈاﺅن،کراچی والوں میں خوف

قومی نیوز جمعه 09  اگست 2019
بارش،بریک ڈاﺅن،کراچی والوں میں خوف

کراچی (قومی اخبار نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

بارش 4 روز جاری رہ سکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج بارش کا سسٹم سندھ میں مشرق کی جانب سے داخل ہوگا اوررات سے کراچی میں بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : آئندہ کرنٹ لگنے سے اموات بڑھ سکتی ہیں

کراچی سمیت بھر میں بارش کا سلسلہ 12 اگست تک جاری رہے گا۔ تیز بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

ممکنہ بجلی کے بریک ڈاﺅن اور کرنٹ سے ہلاکتوں کے خدشے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے

دو روز قبل کراچی میں ہونے والی بارشوں سے متعدد علاقوں میں چوبیس سے چھتیس گھنٹے بجلی بند رہی تھی اور لوگوں کی زندگی عذاب ہوگئی تھی

یہ بھی پڑھیں : بارش کا نیا سسٹم کل کراچی آسکتاہے

کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات نے بھی شہریوں میں غم وغصہ پیداکردیا تھا گزشتہ بارشوں کا پانی اب تک بعض علاقوں سے نکالا نہیں جاسکا.

تازہ بارشوں کی پیشنگوئی سے ایک بار پھر لوگ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ اگر گزشتہ بارش کی طرح صورتحال پیدا ہوگئی تھی تو کیا ہوگا؟

(947 بار دیکھا گیا)

تبصرے