Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اجیت دووَل کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا

قومی نیوز جمعه 09  اگست 2019
اجیت دووَل کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا

سری نگر(قومی اخبارنیوز)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووَل کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا۔

اجیت دووَل کی مقبوضہ وادی میں سب اچھا دکھانے کی کوشش الٹی گلے پڑ گئی۔اجیت دووَل کو مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بات کرنے کے لیے بھی لوگ نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں : سرینگر جنگی علاقے سے مختلف نہیں،بی بی سی

اہلکاروں میں گھرے دووَل نے چند افراد سے بات کی تو پیچھے دکانیں بند اور علاقے میں سناٹا تھا۔مقبوضہ کشمیر کے باسیوں نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ ناکام بنادیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مسلح اہلکاروں کی بغاوت کے امکانات بڑھ گئے، وزیر داخلہ امیت شا کو اہلکاروں کی پرتشدد نافرمانی کے امکانات کے عنوان سے فائل بھیج دی گئی۔

(396 بار دیکھا گیا)

تبصرے