Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اب ” کشمیری لگائی“ بھی ملے گی

قومی نیوز جمعرات 08  اگست 2019
اب ” کشمیری لگائی“ بھی ملے گی

کراچی (قومی اخبار نیوز)بھارت کی جانب سے آ ئین کے آ رٹیکل 370کے خاتمے پرسوشل میڈیا پر تبصرے، نازیبا اور اخلاق باختہ ریمارکس دیئے جارہے ہیں۔نئی دہلی میں لوگوں کا موقف ہے کہ اب کشمیر میں ترنگا لہرائے گا۔

ایک شخص نے تو اپنا سینہ ٹھونکتے ہوئے کہا کہ اب ”کشمیری لگائی“ بھی ملے گی۔ ایک نے کہا کشمیر اب کاشی کہلائے گا اور پھر وہاں موجود تمام افراد نے وندے ماترم کانعرہ بلند کیا۔

سوشل میڈیا پر آ رٹیکل 370 کے بارے میں وڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں۔ ایک وڈیو میں کوئی بڑی ڈھٹائی سے کہتاہوا دکھایا گیا ”میں تو چلا کشمیر مجھے دہلی میں لڑکی نہیں مل رہی ہے“۔

یہ بھی پڑھیں : تجارت ختم ہونے سے بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطے مفلوج ہیں لہٰذا مودی حکومت کے فیصلے پر ردعمل کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

بھارت کے اندر سوشل میڈیا ہندو بالادستی کے دعوﺅں کی وڈیوز سے بھرا پڑا ہے، ٹک ٹوک میں ہندوﺅں کو فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کشمیری لڑکیوں کے حصول کی آ س لگائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کوپاکستان کا اہم پیغام چلا گیا

پیر کو حکومتی فیصلے سے قبل کشمیری مردوں اور عورتوں سے شادی پر کوئی پابندی نہیں تھی

غیر کشمیری مردوں سے شادی کرنے والی کشمیری عورتوں کے بچوں کو پرانے قوانین کے تحت کشمیر میں جائیداد رکھنے کاحق نہ تھا۔

وزیر اعظم مودی سمیت بھارتی وزرا نے کشمیری خواتین سے متعلق سوشل میڈیا پر بیہودہ ریمارکس سے خود کو بری الذمہ کرلیاہے۔

(735 بار دیکھا گیا)

تبصرے