Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع

قومی نیوز بدھ 07  اگست 2019
بھارت میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع

نئی دہلی، لندن ….بھارتی بائیں بازو کی جماعتو ں نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پرکہا ہے کہ ایک فاشسٹ حکومت کی حکمرانی میں ملک کے دستور پر حملہ ہوا ،بھارتی آ ئین کے آ رٹیکل 370کے خاتمے پر نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے اہم قائدین میں سیتارام یچوری، پرکاش کرت، ڈی راجہ، دیپانکر بھٹا چاریہ اور دوسرے شامل تھے۔

ان قائدین نے پارلیمنٹ اسٹریٹ سے احتجاجی مارچ کا آ غاز کیا تھا جنھیں پولیس نے روک دیا۔دریں اثناء بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کے باقاعدہ خاتمے پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اجنبی شخص چھلانگ لگا کر طیارے پر چڑھ گیا

اس سلسلے میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھی شرکت کی اور ہندو پنڈت بھی بھارتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مزید فوج کی تعیناتی پر لندن میں ٹریڈ یونینز کے نمایندے بھی کشمیریوں کی حمایت میں نکل آ ئے۔

لندن میں سراپا احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آ پریشن کرنے جا رہا ہے۔

(734 بار دیکھا گیا)

تبصرے