Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمر اکمل نے فکسنگ پیشکش کو رپورٹ کر دیا

قومی نیوز بدھ 07  اگست 2019
عمر اکمل نے فکسنگ پیشکش کو رپورٹ کر دیا

گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں ٹیسٹ کرکٹر ’عمر اکمل‘ نے فکسنگ کی پیشکش کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی رپورٹ کر دی۔

گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کے ارکان نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دو اشخاص سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ افراد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو فورا مطلع کریں۔

ان میں سے ایک شخص کا نام ’کرش‘ بتایا جارہا ہے، جس کا بھارت سے تعلق ہے جبکہ دوسرا شخص سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ’منصور اختر‘ ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس کے بارے میں پاکستان کے ٹیسٹ بیٹس مین عمر اکمل نے اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی ہے کہ اْنہیں منصور اختر کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارٹی میں شرکت،عمر اکمل پرجرمانہ، وارننگ جاری

دلچسپ امر یہ ہے کہ 61 سالہ منصور اختر جو کہ اب امریکا میں مقیم ہیں، وہ گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں ’ونی پیگ ہاکس‘ کے آفیشل تھے، اسی ٹیم کے لئے عمر اکمل کھیل رہے ہیں

اطلاعات کے مطابق جب منصور اختر نے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی تو عمر اکمل نے پہلے ’پاکستان کرکٹ بورڈ‘ اور بعدازاں گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کیا۔

اس واقعے کے بعد منصور اختر جنہوں نے 1980ء سے 1990ء تک پاکستان کے لئے 19 ٹیسٹ اور 41 بین الاقوامی ون ڈے کھیلے، اب دکھائی نہیں دے رہے۔

دوسری طرف گلوبل ٹی 20میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن یونٹ نے ’کرش‘ اور ’منصور اختر‘ سے دور رہنے اور رابطہ کرنے کی صورت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل ٹی 20لیگ میں پاکستان کے عمر اکمل سمیت 9 کرکٹرز ایکشن میں ہیں۔

(2126 بار دیکھا گیا)

تبصرے