Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خطاب کا انگلش اسکرپٹ وائٹ ہاؤس پہنچ گیا

ویب ڈیسک بدھ 07  اگست 2019
خطاب کا انگلش اسکرپٹ وائٹ ہاؤس پہنچ گیا

نیویارک……. وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ میں خطاب کا انگلش ٹرانسلیشن سکرپٹ وائٹ ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ہاؤس کے حکام پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ہنگامی اجلاس اور سرحدوں پر غیر معمولی ہلچل کو بڑے قریب سے واچ کر رہے ہیں۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے عمران خان کی تقریر میں جو باتیں قابل غور ہیں وہ پاک بھارت جنگ کی مناسبت سے ہیں۔ امریکی حکام دونوں ممالک کیساتھ سفارتی رابطوں میں ہیں۔خدشہ یہی ہے کہ کہیں چھوٹی سی غلطی کوئی بڑے سانحہ کا روپ نہ دھار لے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی باڈی لینگویج بہتر تعلقات کا بتارہی تھی

پروفیسر یاسمین تبسم اور پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق بھارت کے اس اقدام نے کشمیر کو عالمی ایشوبنا دیا ہے۔ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا عمل اتنا آسان نہیں ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری ششی تھرور کے مطابق مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو برخاست کر کے نہ صرف بھارتی آئین بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

مودی حکومت کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے۔ مودی کی یہ چال خود بھارت کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

(842 بار دیکھا گیا)

تبصرے