Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی پریشانی کے پیچھے بیروزگاری اورنجی سیکٹر کا خسارہ

قومی نیوز بدھ 07  اگست 2019
بھارتی پریشانی کے پیچھے بیروزگاری اورنجی سیکٹر کا خسارہ

لاہور……اگرچہ وزیراعظم مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی آئینی اسٹیٹس کو جلد بازی میں ختم کرنے کے اقدامت کوبھارتی سپریم کورٹ کالعدم قراددے سکتی ہے، لیکن تحقیق سے پتہ لگتا ہے کہ بھارت کی پریشانی اور کشمکش کے پیچھے چند دیگراہم وجوہات، سیاسی اورمعاشی دونوں، بھی ہوسکتی ہیں، اس نے جولائی 2019میں 4.31کھرب بھارتی روپے یا تقریباً177.61ارب ڈالر دفاعی بجٹ کیلئے مختص کیے،اس سیاس کے جنگی جنون کے بارے میں واضح طورپرپتہ لگتاہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے علاوہ یہاں کچھ دیگروجوہات بھی پیش کی جارہی ہیں جو بھارتی انتظامیہ کو پریشان کررہی ہیں۔

رواں سال 31مئی کو’’ہندوستان میڈیاگروپ کی ایک خاتون صحافی نے رپورٹ کیاتھا کہ وزارتِ شماریات نے بتایاکہ مالی سال2017/18میں ملک میں بیروزگاری کی شرح6.1فیصدتک ہوگئی ہے، اسی طرح کے اعدادوشمار ایک اخبار نے بھی دیئے تھے جس نے کہاگزشتہ 45سال میں یہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعدادوشماروزیراعظم نریندرامودی کے حلف اٹھانے کے ایک دن بعدانھیں دیئے گئے۔

’’بزنس سٹینڈرڈ اخبار‘‘نے یہ اعدادوشمارجنوری2019میں پہلی بار رپورٹ کیے، اس نے کہاکہ یہ ایک ایسے تجزیے پرمبنی ہے جونیشنل سیمپل سروے آفس نیجولائی 2017اورجون 2018 کے درمیان کیا۔

1972/73 کے بعد سے یہ سب سے زیادہ بیروزگاری کی شرح تھی، اخبار نے یہ شرح اس مالی سال کیلئے بغیر کسی اعدادوشمارکے رپورٹ کی تھی۔ ’’انڈین ایکسپریس‘‘ نے رپورٹ کیا،12جولائی 2019کوبھارتی سول ایوی سیشن منسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے اپنی پارلیمنٹ کوبتایاکہ پاکستانی فضائی حدودبندہونے کے باعث ملک کی نیشنل’’ایئرانڈیا‘‘کو27فروری کے بعد سے لمبے راستوں کیلئے اضافی 5.49ارب روپے خرچ کرنے پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات

منسٹرپوری کی جانب سے راجیہ سبھا کو جاری کیے گئے اعدادوشمار سے ظاہر ہواکہ پرائیوٹ ایئرلائن سپائس جیٹ کو20جون تک 30.73کروڑ،31مئی تک انڈیا گوکو 25.1کروڑ، جبکہ ایئرانڈیا کو2جولائی تک 491 روپے کا نقصان ہوا۔ اس سے قبل جون میں پاکستان نے وزیراعظم نریندرامودی کی وی وی آئی پی فلائیٹ کوان کے بیشک، کرغستان کا دارالحکومت،میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اجلاس میں شرکت کیلئیاپنی فضائی حدوداستعمال کرنیکی خصوصی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کو21مئی کو بیشک میں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کیلئے براہِ راست پروازکی اجازت دی تھی۔

انڈین جیٹ ایئروے بند ہوگئی: رواں سال 18 اپریل کو فنڈملنے میں ناکامی پربھارت کی سب سے پرانی پرائیوٹ ایئرلائن جیٹ ایئروے نے عارضی طورپر اپنا آپریشن بند کردیا۔ ایئرلائن 1000اندرونی اور خارجہ راستوں پر115طیارے اڑایا کرتی تھی۔

اگرچہ جیٹ ایئرلائن نے سستی پروازوں کی جگہ انڈیاگوکودیدی لیکن اس کے پاس انٹرنیشنل مارکیٹ کے12فیصد شیئرتھے۔

(809 بار دیکھا گیا)

تبصرے