Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،اسلم بیگ

قومی نیوز بدھ 07  اگست 2019
جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،اسلم بیگ

اسلام آباد(قومی اخبارنیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ نے کہاہے کہ بھارت کے آئین سے آرٹیکل 35Aاور 370کے خاتمے سے مودی کی انتہاپسند ذہنیت ثابت ہو گئی ہے اورپاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

بھارت لائن آ ف کنٹرول پر تعینات اضافی فوج کو سرجیکل سٹرائیک کیلئے استعمال کر سکتا ہے ، دشمن 27 فروری کی خفت ابھی تک نہیں بھولا۔

ان خیالا ت کا اظہار سابق آ رمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ نے مقامی روزنامہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔جنرل (ر)اسلم بیگ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کچھ عرصہ سے جس طرح بھارت عوام پر ظلم کر رہا ہے اور مزید فوج بھیج دی، یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے بھارتی فیصلہ مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ یہ وہی فارمولا ہے جو کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا تھا اور ان سب کے پیچھے امریکہ تھا ، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں مربوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

پاکستان کے پاس اس وقت جنگ کے سوا اور کوئی آ پشن نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امن مذاکرا ت اپنے آ خری مراحل میں ہے جب امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا تو بھارت کو یہ خدشہ ہے کہ افغان جہادی کشمیر میں آ سکتے ہیں اور کشمیر میں تحریک آ زادی میں مزید تیزی آ جائے گی۔

اگر یہ تحریک آ زادی کامیاب ہو گئی تو پھر بھارت میں جو چھوٹی چھوٹی تحریکیں چل رہی ہیں ان کو مزید تقویت ملے گی۔

(984 بار دیکھا گیا)

تبصرے