Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کیلئے فضائی حدود پھر بند کرنے پر غور

قومی نیوز منگل 06  اگست 2019
بھارت کیلئے فضائی حدود پھر بند کرنے پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے ایک بار پھر اپنی فضائی حدود کو بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے بند کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی اقدام کے بعد سرحدوں پر سخت کشیدگی ہے اور اس صورتحال میں بھارتی فضائیہ کسی بھی وقت پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کی بگڑتی صورتحال،او آ ئی سی اجلاس آ ج طلب

نشاندہی کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بھارت سے آ نے والے طیاروں کے لیے بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ کے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستانی علاقے میں بمباری کی تھی

یہ بھی پڑھیں : رااورآئی بی چیفس کا مودی کومشورہ

27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کو بھارت سے آ نے والے اور بھارت جانے والے طیاروں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم فضائی حدود کو دوبارہ سے 15 جولائی کو کھول دیا گیا تھا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو 16 ارب روپے سے زاید کا نقصان ا ٹھانا پڑا۔فضائی حدود کھولے جانے کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں کی 340 پروازیں روز انہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔

(417 بار دیکھا گیا)

تبصرے