Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مقبوضہ کشمیر، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس شروع

قومی نیوز منگل 06  اگست 2019
مقبوضہ کشمیر، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس شروع

اسلام آباد ……مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا جس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ مودی نے انتہائی سفاکانہ قدم اٹھایا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد میں ترمیم کے لیے اپوزیشن ارکان کی جانب سے اصرار کیا گیا، اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ قرار داد میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کا ذکر بھی شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کیلئے فضائی حدود پھر بند کرنے پر غور

جس پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا، سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں توجہ دلائی کہ اپوزیشن کے قید اراکین کو پروڈکشن آرڈرز جاری کر کے اجلاس میں شرکت کرائی جائے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن یہاں شور شرابہ کرنے آئی ہے، یہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی سیاست کی نذر کر رہی ہے۔

شور شرابے پر اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

اس سے قبل تلاوتِ کلامِ پاک سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا پھر نعت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی جس کے بعد قومی ترانہ شروع ہوا تو تمام اراکینِ قومی اسمبلی و سینٹرز احتراماً کھڑے ہو گئے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اجلاس میں ویر اعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کی بگڑتی صورتحال،او آ ئی سی اجلاس آ ج طلب

ایوان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزراء، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود ہیں۔

بھارت کے غیر آئینی اقدام، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتِ حال پر گزشتہ روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج کا یہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو وادیٔ نیلم میں کلسٹر بموں کے ذریعے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز بھارت نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے اپنے آئین سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

(673 بار دیکھا گیا)

تبصرے