Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جوا، بھارتی شوہر نے بیوی کو داﺅ پر لگا دیا

قومی نیوز منگل 06  اگست 2019
جوا، بھارتی شوہر نے بیوی کو داﺅ پر لگا دیا

لندن (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے جوئے میں پیسہ ختم ہونے پر اپنی بیوی داﺅ پر لگادی اور دوستوں کو یہ اجازت دی کہ اگر وہ جوا ہار جائے تو وہ اس کی بیوی کا گینگ ریپ کردیں۔

برطانوی اخبار میل کے مطابق یہ دعویٰ گزشتہ روز کیا گیا۔ عورت کا نام معلوم نہیں ہوا۔ یہ واقعہ ظفرآ باد پولیس اسٹیشن کے قریب جون پور ڈسٹرکٹ اتر پردیش میں پیش آ یا۔

یہ بھی پڑھیں : رااورآئی بی چیفس کا مودی کومشورہ

عورت کا کہنا ہے کہ اس وقت میرا شوہر نشے میں تھا۔ اس کا دوست ارون اور رشتہ دار انیل ہمارے گھر آ تے رہتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گینگ ریپ کے بعد عورت اپنے انکل کے گھر چلی گئی۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ یہ مبینہ جرم کب سرزد ہوا۔

شوہر نئے ایڈریس پر اپنی بیوی کے پاس گیا اور یہ اعتراف کیا کہ اس نے اسے داﺅ پر لگاکر غلطی کی۔ عورت اپنے شوہر کی معذرت کے بعد گھر واپس جانے پر رضامند ہوگئی۔

پولیس نے پہلے عورت کی ایف آ ئی آ ر درج نہیں کی، تاہم اس کے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد ایف آ ئی آ ر کا اندراج ہوا۔

(108 بار دیکھا گیا)

تبصرے