Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا آپشن

قومی نیوز جمعه 02  اگست 2019
چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا آپشن

اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں کے لیے ٹیکس اسکیموں کا مسودہ جاری کردیا۔ چھوٹے دکان داروں کے لیے 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس یا فکسڈ ٹیکس ادا کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

ایف بی آ ر کی جانب سے جاری ٹیکس اسکیم مسودے کے تحت 300 مربع فٹ کی دکان میں کاروبار کرنے والا چھوٹا دکان دار تصور ہوگا۔چھوٹے دکان داروں پر 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس لاگو ہوگا، انہیں فکسڈ ٹیکس کا آ پشن بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایس ایچ او کی تعیناتی ایک سال تک ہوگی

چھوٹے دکان دار دو ہزار انیس میں 20 ہزار، 25 ہزار، 35 ہزار اور 40 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ایف بی آ رنے دکان داروں کے لیے ایک سادہ اور آ سان ریٹرن فارم جاری کیا ہے۔ تمام تاجروں کو 30 ستمبر 2019ء تک اپنے ریٹرن جمع کرانے ہوں گے۔

(2208 بار دیکھا گیا)

تبصرے