Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سعید غنی اور شہلا رضا کو ہٹانے کا فیصلہ

قومی نیوز جمعه 02  اگست 2019
سعید غنی اور شہلا رضا کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی … پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سعید غنی اور شہلا رضا کو صوبائی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کارگردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بعض وزراء کے محکموں میں تبدیلی ہو گی اور کچھ نئے چہرے سندھ کابینہ میں شامل ہوں گے۔سعید غنی اور شہلا رضا سے بھی قلمدان واپس لینے پر غور ہو رہا ہے۔

سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سندھ کے کئی وزراء سے ناخوش ہیں۔سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،واسا،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کراچی سمیت سندھ بھر میں صورتحال بہتر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 18ویں ترمیم کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، ایم کیو ایم

سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بوڑد صوبے کے بیشتر اضلاع میں اپنا دائرہ کار بڑھانے اور کچرا اٹھانے کے لئے انتظامی اقدامات نہ کر سکا۔اور پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان اسمبلی و رہنماؤں نے بھی بلاول بھٹو سے وزیر بلدیات سعید غنی کی شکایات کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے وزیر اعلیٰ سندھ وزراء کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔وزیر ترقی نسواں شہلا رضا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔سندھ کابینہ میں 4 وزراء اور 3 مشیر شامل کئے جا سکتے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں توسیع کا مرحلہ رواں ہفتہ ہو گا۔امدا پتافی کو ورکس اینڈ سروسز،ناصر شاہ کو آبیاشی اورندا کھوڑو کو ترقی نسواں کا قلمدان واپس ملنے کا امکان ہے۔جبکہ جام اکرام اللہ دھاریجوا، اعجازشیرازی کے نام بھی زیر غور ہیں۔

(681 بار دیکھا گیا)

تبصرے