Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول زرداری کوتحفے میں ملی جائیدادوں کی وضاحت طلب

ویب ڈیسک جمعه 02  اگست 2019
بلاول زرداری کوتحفے میں ملی جائیدادوں کی وضاحت طلب

اسلام آ باد… الیکشن کمیشن نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تحفے میں ملی ہوئی جائیدادوں کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی۔

اسلام آ باد میں 5 جائیدادیں ، دبئی میں وِلا کس نے تحفے میں دیا؟غیرملکی کمپنی میں سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی مانگ لیں، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز میں اسلام آ باد میں 5 جائیدادیں اور دبئی میں وِلا تحائف میں ظاہر کیا گیا، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ بھارت سے ناراض، تیور خطرناک

بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے آ صف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔

(493 بار دیکھا گیا)

تبصرے