Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عوام پر عید سے قبل چھری چل گئی

قومی نیوز جمعرات 01  اگست 2019
عوام پر عید سے قبل چھری چل گئی

اسلام آ باد…وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی۔توقع کی جارہی تھی کہ عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے اس ماہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونگی آ ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مبارک مہینے میں ’’پیٹرول بم ‘‘8روپے لیٹر مہنگا

ڈیزل کی قیمت 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 132.47 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103.84 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل آ ئل کی قیمت 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 90.52 روپے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

(251 بار دیکھا گیا)

تبصرے