Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دورہ واشنگٹن ، اخراجات زرداری سے11 گنا کم

ویب ڈیسک جمعرات 01  اگست 2019
دورہ واشنگٹن ، اخراجات زرداری سے11 گنا کم

اسلام آ باد … وزیراعظم کا دورہ امریکا جو سفارتی سطح پر کامیاب قرار دیا جارہا ہے۔ ان کے اس دورے پر سابق صدر آ صف علی زرداری کے مقابلے میں گیارہ گنا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقابلے میں 8 گنا کم اخراجات آ ئے۔

قومی خزانے پر کوئی بھاری بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ عمران خان کا دورہ واشنگٹن تین روزہ رہا۔ 27 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم کے دورے پر مجموعی اخراجات 67 ہزار 180 ڈالرز رہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آ صف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن میں فضائی سفر، قیام و طعام کی مد میں سب سے زیادہ اخراجات سابق صدر زرداری کے دورے پر آ ئے جس میں لندن کا ٹرانزٹ قیام بھی شامل ہے۔

آ صف زرداری نے افغانستان پر سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے 4 تا 8 مئی2009ء واشنگٹن کا 26 رکنی وفد کے ساتھ دورہ کیا جس پر 4 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 56 روپے خرچ ہوئے جب کہ لندن میں دو روزہ ٹرانزٹ قیام پر ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 63 روپے کے اخراجات آ ئے۔ اس طرح واشنگٹن اور لندن جانے پرمجموعی اخراجات 6 کروڑ 5 لاکھ 16 ہزار 119 روپے رہے۔

جہاں تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا تعلق ہے، انہوں نے 20 تا 23 اکتوبر 2013ء امریکا کا دوطرفہ دورہ کیا۔ وہ 19 اکتوبر کو ایک روز کے لئے نجی طور پر لندن ٹرانزٹ میں اور واپسی پر 23 اکتوبر کو بھی دو دن کے لئے لندن ٹرانزٹ میں رہے۔ وہ پہلے لندن ٹرانزٹ میں 12 رکنی، واشنگٹن میں 20 رکنی اور واپسی پر لندن کے لئے 12 رکنی وفد کے ساتھ رہے۔

اس طرح وفد کا مجموعی حجم 44 رکنی رہا۔ واشنگٹن میں مجموعی اخراجات 3 کروڑ 85 لاکھ 43 ہزار 529 روپے اور واپسی پر لندن ٹرانزٹ میں اخراجات دو کروڑ دو لاکھ 35 ہزار 844 روپے جب کہ یہ تمام تر مجموعی اخراجات 5 کروڑ 87 لاکھ 79 ہزار 373 روپے کے رہے۔ واشنگٹن میں ہوٹل کا کرایہ ایک کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 180 روپے اور لندن میں 65 لاکھ 55 ہزار 390 روپے رہا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کیلئے گھر کا کھانا بندکرنیکا فیصلہ

اس طرح مجموعی طور پر اس مد میں دو کروڑ دو لاکھ 25 ہزار 570 روپے ادا کئے گئے۔ واشنگٹن میں تحائف پر 978630 روپے، لندن میں 18819 روپے مجموعی طور پر 997499 روپے خرچ ہوئے۔ واشنگٹن کا فضائی کرایہ 2792210 روپے رہا۔ متفرق اخراجات واشنگٹن میں 705864 روپے اور لندن میں 5957115 روپے رہے جو ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 559 روپے بنتے ہیں۔

واشنگٹن میں 534500 روپے ٹپس میں دیئے گئے۔ واشنگٹن میں ٹی اے ڈی اے کی مد میں 446479 اور لندن میں 1195797 روپے ادا ہوئے جو مجموعی طور پر 1642276 روپے بنتے ہیں۔ طعام پر واشنگٹن میں 5294492 اور لندن میں 1623801 روپے خرچ ہوئے جس کا مجموعی حجم 6918293 روپے رہے۔ نواز شریف کے ان دوروں کے مجموعی اخراجات 549853.82 ڈالرز ہیں۔

موجودہ وزیراعظم عمران خان نے 20 تا 25 جولائی واشنگٹن کا دورہ کیا۔ وہ 27 رکنی وفد ساتھ لے گئے۔ اس دورے کے مجموعی اخراجات ایک کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار 229 روپے رہے۔ ہوٹل کا کرایہ13 لاکھ 58 ہزار 770 روپے، ٹرانسپورٹ پر 92 ہزار 120 روپے، تحائف پر ایک لاکھ 42 ہزار روپے، فضائی کرایہ 60 لاکھ 75 ہزار 800 روپے، متفرق 12 لاکھ 87 ہزار 460 روپے، ٹپس 706001 روپے اور طعام پر 13 لاکھ 89 ہزار 77 روپے کے اخراجات آ ئے۔

دورہ واشنگٹن پر 67 ہزار 180 ڈالرز کے اخراجات آ ئے۔ واضح رہے کہ آ صف زرداری کے دورے کے موقع پر ڈالر سے شرح مبادلہ 80 روپے 40 پیسے، نواز شریف کے وقت 106 روپے 90 پیسے اور عمران خان کے موقع پر شرح مبادلہ 164 روپے 50 پیسے رہی۔

(426 بار دیکھا گیا)

تبصرے