Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

روٹی سستی کرو،وزیراعظم کاحکم

ویب ڈیسک بدھ 31 جولائی 2019
روٹی سستی کرو،وزیراعظم کاحکم

اسلام آباد …وفاقی کابینہ نے ملک بھر کی جیلوں میں غریب اور پسے ہوئے قیدیوں کی قانونی امداد اور جرمانوں کی ادائیگی کیلئے کمیٹی جبکہ قومی شاہرات پر سفر کو زیادہ محفوظ بنانے کیلئے نیشنل روڈ سیفٹی کونسل کے قیام، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز فائونڈیشن کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی،وزیراعظم نے روٹی اور نان مہنگا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ روٹی اور آٹا کی قیمت کے بڑھنے کے عوامل کو اپنی جگہ پر واپس لایا جائے۔

منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے بلوچستان اور وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور راولپنڈی میں تربیتی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز الیون ناکام‘ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

کابینہ نے قیدیوں کو مالی و قانونی معاونت فراہم کرنے کی غرض سے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی، کمیٹی قانونی ماہر، سیکرٹری داخلہ، صوبائی ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز جیل خانہ جات پر مشتمل ہو گی، کمیٹی ان قیدیوں کو معاونت فراہم کرے گی جو جرمانہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے بتایا کابینہ کی جانب سے چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہا گیا جس کی بدولت ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ سزا یافتہ افراد کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کے کیسز کی تعداد صفر ہو گئی ہے۔

(125 بار دیکھا گیا)

تبصرے