Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کھالیں جمع کرنے کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

قومی نیوز هفته 27 جولائی 2019
کھالیں جمع کرنے کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

کراچی … حکومت سندھ نے عیدالاضحی پر کھالیں جمع کرنے والوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں‘ مدارس‘ فلاحی اداروں و سیاسی ‘ مذہبی جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

کھالیں جمع کرنے والوں کے لئے متعلقہ سیکورٹی اداروں سے سیکورٹی کلیئرنس‘ انتظامی حکام سے پیشگی اجازت نامے کا حصول و اقرار نامہ جمع کرانا اور ضابطہ اخلاق پر دستخط بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ ٹرافی پر کیویز شائقین تاحال غمزدہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوائف پورے نہ کرنے والوں کی کھالیں ضبط کرنے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے 12 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس کی نقول تمام ڈویژنز کے کمشنرز‘ ڈی آئی جیز‘ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ایس ایس پیز کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

(302 بار دیکھا گیا)

تبصرے