Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین بھی امریکی ثالثی کا حامی

ویب ڈیسک هفته 27 جولائی 2019
چین بھی امریکی ثالثی کا حامی

بیجنگ…..بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کھاناپڑی ،چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاکستان بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں،چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہے ، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں

چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں اور دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہونگے ،جس سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا تھا ثالث بننے کی درخواست بھارتی وزیراعظم مودی نے کی تھی،صدر ٹرمپ کے اس انکشاف پر بھارتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا اور وزیرخارجہ نے کسی قسم کی ثالثی کی بات کی تردید کر دی، تاہم حکومت ابھی تک دبائو میں ہے

بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو نے لگا اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ کے بعد چین کی جانب سے ثالثی کا خیرمقدم بھارت کے لئے ایک اور سفارتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

(650 بار دیکھا گیا)

تبصرے