Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی مسلح افواج کو افسران واہلکاروں کی کمی کا سامنا

ویب ڈیسک جمعرات 25 جولائی 2019
بھارتی مسلح افواج کو افسران واہلکاروں کی کمی کا سامنا

کراچی …بھارت میں تینوں مسلح افواج کو 9 ہزار سے زائد افسران اور 68 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

اس بات کا انکشاف بھارتی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تعداد میں آرمی میڈیکل کور، آرمی ڈینٹل کور اور ملٹری نرسنگ کور سروسز کے افسران شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم علی پر سیکورٹی‘ 5 ہزار دکانیں مارکیٹیں سیل

جون 2019 تک کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق بھارت کی مسلح افواج میں افسران کی درکار تعداد 50 ہزار 312 ہے تاہم اس وقت 42 ہزار 913 افسران اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں اور اس طرح بری افواج کو 7 ہزار 399 افسران کی کمی کا سامنا ہے۔

(968 بار دیکھا گیا)

تبصرے